Palak Ki Dish Tips in Urdu - Palak Ki Dish Totkay

پالک کی ڈش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Palak Ki Dish Recipe In Urdu

اشیاء:
پالک کا ساگ اور سویا ایک کلو
ہینگ ذراسی
گھی ایک پاؤ
زیرہ ذرا سا
پیاز آدھ پاؤ
نمک مرچ حسب پسند
ترکیب:
ساگ اور سویا باریک کتر لیں اور انہیں پانی میں بھگو کر اچھی طرح دھو لیں۔ ایک دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں اور اس میں زیرہ اور ہینگ ڈال دیں۔ پھر ساگ اور کتری ہوئی پیازڈالیں اور نمک مرچ بھی اس کے ساتھ ڈال دیں۔ سالن کو دم پر رکھ دیں۔ جب ساگ گل جائے تو اسے کچھ دیر تک بھونیں۔ نہایت مزیدار سالن تیار ہوگا۔

More From Pakistani Sabzi - مزید