Palak Methi Chaman Tips in Urdu - Palak Methi Chaman Totkay - Tip No. 5158

Urdu Totkay Palak Methi Chaman پالک میتھی چمن (Tip No. 5158) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Palak Methi Chaman Recipe In Urdu

پالک میتھی چمن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5158

ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں
آئل میں پنیر کے مکعب (Cubes) ڈیپ فرائی کریں حتیٰ کہ ان کے کنارے سنہری براوؤن رنگت اختیار کر جائیں
انہیں نچوڑ لیں
نچوڑنے کے بعد انہیں نیم گرم پانی سے بھرے ہوئے برتن میں ڈال دیں
انہیں ایک جانب رکھ دیں
ایک پین میں سوکھی میتھی کے پتے روسٹ کریں حتیٰ کہ وہ خستہ بن جائیں
انہیں ایک جانب رکھ دیں
پالک اور تازہ میتھی کے پتے دھوئیں
انہیں ابلتے ہوئے پانی کے ایک برتن میں 2 تا 3 منٹ تک دھوئیں
نچوڑ لیں اور ایک مکسر میں بلینڈ کریں حتیٰ کہ ہموار بن جائیں
انہیں ایک جانب رکھ دیں
ایک پین میں آئل گرم کریں
آئل میں زیرہ اور پیاز شامل کریں
اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ پیاز سنہری براوؤن رنگت اختیار کر جائے
ہینگ، ہلدی، سرخ مرچ، سوکھا دھنیا پاوؤڈر، ادرک، سبز مرچ پیسٹ اور سوکھی میتھی کے پتے شامل کریں
دوبارہ 2 تا 3 منٹ تک فرائی کریں
نمک شامل کریں اس کے ساتھ ساتھ پنیر (پانی کے بغیر) اور پنجابی گرم مسالہ شامل کریں
2 تا 3 منٹ تک پکائیں
گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں
نوٹ :
ابالنے کے فوراً بعد پالک اور تازہ میتھی کے پتے بہتے ہوئے ٹھنڈے پانی کے نیچے رکھیں تاکہ ان کا چمکدار سبز رنگ بحال رہ سکے

More From Pakistani Sabzi