Masala Bharay Tamatar Tips in Urdu - Masala Bharay Tamatar Totkay - Tip No. 1731

Urdu Totkay Masala Bharay Tamatar مصالحہ بھرے ٹماٹر (Tip No. 1731) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masala Bharay Tamatar Recipe In Urdu

مصالحہ بھرے ٹماٹر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1731

اجزاء: پکے ہوئے چاول ایک کپ بڑے ٹماٹر چار عدد چھوٹا پیاز ایک عدد ہرا دپیاز ایک عدد لہسن کی پوتھیاں دو عدد گاجر (چھوٹی ) ایک عدد خالص تیل ایک کھانے کا چمچ نمک چائے کا چمچ کالی مرچ چائے کا چمچ ٹماٹر کیچپ ایک کھانے کا چمچ چلی سوس ایک چائے کا چمچ ترکیب: ٹماٹروں کے سرے کاٹ لیں۔ گودا اور بیج نکال دیں اور کٹے ہوئے سروں کو محفوظ کر لیں۔ پیاز ،ہرے پیاز، لہسن اور گاجر کو چھوٹا چھوٹا کاٹیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں۔ لہسن اورٹماٹر کے سوا تمام سبزیاں ڈال کر ہلاتے ہوئے فرائی کر یں حتیٰ کہ وہ نرم ہو جائیں۔ چاول ،نمک، کالی مرچ اور ٹماٹو کیچپ شامل کر دیں ۔ اور دو منٹ تک پکاتے رہیں۔ اس کے بعد چلی سوس ڈال کر چو لہے سے اتار لیں۔ ٹماٹروں کو ایک منٹ کے لئے سٹیم کر یں۔ پھر ان کے اندر چاول کا آمیرہ بھر دیں۔ پھر ان کے سرے واپس لگا کر اوون میں پانچ منٹ کے لئے بیک کر یں۔ متبادل : آپ ٹماٹروں کی جگہ شملہ مرچیں بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔

More From Pakistani Sabzi