Papita Chutney Tips in Urdu - Papita Chutney Totkay - Tip No. 1739

Urdu Totkay Papita Chutney پپیتا چٹنی (Tip No. 1739) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Papita Chutney Recipe In Urdu

پپیتا چٹنی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1739

اشیاء:
پپیتا(کٹا ہوا) دو کپ
شوگرفری سویٹنر ایک کھانے کا چمچ چینی کے برابر
کچا آم (کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچ
نمک چٹکی بھر
لیموں کا رس ایک عدد لیموں کا
ترکیب:
پپیتے کو دھو لیں پھر چھیل کر بیج نکال دیں اور آخر میں چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں ،اس کے بعد مت دھوئیں۔ یہ دو کپ کے برابر ہونا چاہئے۔ پپیتے کو چٹکی بھر نمک ڈال کر پریشر ککر میں پانی ڈالے بغیر ایک منٹ تک پکائیں۔ پھر اسے چھان لیں۔ مگر پپیتے کے پانی کو ضائع ہر گز نہ کر یں بلکہ اس پانی میں شوگرفری سویٹنر ڈال کر اُبال لیں۔ پھر اس میں پکا ہوا پپیتا اور کچا آم ڈالیں اور پکنے دیں۔ جب پانی تقریباََ خشک ہو جائے تو لیموں کا رس ڈالیں اور آگ سے ہٹا لیں۔ ٹھنڈا کر کے پیش کر یں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba