Paya Handi Tips in Urdu - Paya Handi Totkay - Tip No. 7087

Urdu Totkay Paya Handi پایا ہانڈی (Tip No. 7087) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Siri Paye And Beef Siri Paye in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Paya Handi Recipe In Urdu

پایا ہانڈی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7087

پایوں کو صاف پانی سے دھو لیں (اس کے لئے ان پر خشک آٹا مل کر دس منٹ رکھیں پھر سادے پانی سے اچھی طرح دھو لیں)۔
صاف ستھرے ململ کے کپڑے میں چھلکے سمیت لہسن کی پوتھی (اچھی طرح دھو کر) دو پیاز موٹی کٹی ہوئی،ثابت گرم مصالحہ،سونف اور دھنیا ڈال کر پوٹلی بنا لیں۔
پایوں کو پین میں اُبلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور اوپر آنے والا جھاگ نکال لیں،پھر اس میں نمک اور مصالحے کی پوٹلی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ پائے مکمل گل جائے۔
فرائنگ پین میں پیاز اور لہسن کے جوئے اور ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ اُبالیں۔
پھر اس میں تین سے چار ہری مرچیں اور ناریل ڈال کر بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔
کوکنگ آئل میں اس بلینڈ کئے ہوئے مصالحے کو دہی کے ساتھ بھونیں،جب تیل علیحدہ ہونے لگے تو اس میں پائے ڈال کر بھونیں اور اس میں یخنی ڈال دیں،اس میں سے مصالحے کی پوٹلی اچھی طرح نچوڑ کر نکال لیں۔
بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ،سفید مرچ،کالی مرچ،باریک کٹی ہوئی ادرک اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
اس منفرد ڈش کو گرم گرم گارلک نان کے ساتھ شروع کریں۔

More From Mutton Siri Paye And Beef Siri Paye