Zafrani Siri Paye Tips in Urdu - Zafrani Siri Paye Totkay - Tip No. 6817

Urdu Totkay Zafrani Siri Paye زعفرانی سری پائے (Tip No. 6817) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Siri Paye And Beef Siri Paye in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Zafrani Siri Paye Recipe In Urdu

زعفرانی سری پائے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6817

پایوں کو خشک آٹے میں لتھیڑ کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھیں پھر اچھی طرح صاف کرکے دھو لیں۔
سری کے چھوٹے ٹکڑے کرکے دھو کر چھلنی میں رکھ لیں۔
دو پیاز کو باریک کاٹ لیں،زعفران کو ہلکا سا سینک لیں اور چورا کرکے گرم دودھ میں ملا لیں۔
چھ سے آٹھ پیالی ابلتے ہوئے پانی میں پائے ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں،ابال آنے پر اوپر آنے والا جھاگ نکال لیں۔
پھر آنچ ہلکی کرکے دو موٹی کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور صاف ستھرے ململ کے کپڑے میں سونف اور ثابت دھنیے کی پوٹلی بنا کر ڈال دیں۔ہلکی آنچ پر دو سے تین گھنٹے پکائیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہرا فرائی کر لیں۔
ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،ہلدی،دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائے۔
سری کی بوٹیاں اور دہی ڈال کر مزید چند منٹ بھونیں پھر ساتھ ہی یخنی سے نکال کر پائے شامل کر دیں۔
تیل علیحدہ ہونے تک بھون کر پائے کی یخنی چھان کر ڈالیں اور سری کو مکمل گلنے تک پکائیں۔
پھر زیرہ،گرم مصالحہ اور زعفران ملا ہوا دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
ڈش میں نکال کر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا،پودینہ،ہری مرچیں اور ادرک چھڑک دیں اور گرم گرم نان کے ساتھ شروع کریں۔

More From Mutton Siri Paye And Beef Siri Paye