Picnic Chicken Aur Biscuit Tips in Urdu - Picnic Chicken Aur Biscuit Totkay - Tip No. 2312

Urdu Totkay Picnic Chicken Aur Biscuit پکنک چکن اور بسکٹ (Tip No. 2312) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Picnic Chicken Aur Biscuit Recipe In Urdu

پکنک چکن اور بسکٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2312

اجزاء:
چکن (ٹکڑے کر لیں) ایک کلو
دودھ تین کھانے کے چمچ
کارن فلیک کرمز تین پیالی
مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
بسکٹ کے لئے:
میدہ ڈیڑھ پیالی
بیکنگ پاوڈر ایک چائے کا چمچ
دودھ آدھی پیالی
ترکیب:
اوون کو 400درجہ حرارت پر گرم کر یں اور بیکنگ ڈش کو چکنا کر یں۔ دودھ کو کسی پلیٹ میں ڈالیں۔ کارن فلیک کرمز اور مرچ پاؤڈر مکس کر یں۔ چکن کے ٹکڑوں کو پہلے دودھ میں ڈپ کر یں پھر کارن فلیک کرمز پکائیں۔ تیار شدہ ٹکڑوں کو بیکنگ ڈش میں ترتیب دیں اور 40منٹ کے لئے بیک کر یں۔ جب چکن بیک ہو رہا ہو تو بسکٹ تیار کر یں۔ایک درمیانہ پیالے میں میدہ اور بیکنگ پاؤڈر چھان کر مکس کر یں۔ آدھی پیالی دودھ ڈالیں اور آٹا تیار کر یں۔ آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔ اور 7سے8منٹ کے لئے بسکٹ بنا کر بیک کر یں۔ چکن کو سرونگ ڈش میں ڈالیں اور بسکٹوں کے ساتھ سرو کر یں۔
نوٹ:
پکے ہوئے چکن کو سنہری ہونا چاہیے کارن فلیک کرمز ایک دن پہلے بھی تیار رکئے جا سکتے ہیں۔

More From Baked Dishs