Masala Bharay Mushroom Tips in Urdu - Masala Bharay Mushroom Totkay - Tip No. 3395

Urdu Totkay Masala Bharay Mushroom مصالحہ بھرے مشروم (Tip No. 3395) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masala Bharay Mushroom Recipe In Urdu

مصالحہ بھرے مشروم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3395

اشیاء:
مشروم 16عدد۔ درمیانہ سائز
کاٹیج پنیر (چھوٹے ٹکڑے)کپ
پروسیڈپنیر (کش کیا ہوا) کپ
پیاز ایک عدد درمیانہ سائز
لہسن 4-5جوئے
سفید مرچ پاؤڈر چائے کا چمچ
جائفل پاؤڈر چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
مکھن 5ٹیبل سپون
لیمن جوس ایک ٹیبل سپون
ترکیب:
1۔مشروم کے ڈنٹھل اتار کر اچھی طرح سے صاف کر کے باریک کاٹ لیں۔
2۔مشروم کے سر(Heads)صاف کر کے بھرنے کے لئے تیار کر لیں۔
3۔پیاز اور لہسن چھیل کر دھونے کے بعد باریک کاٹ لیں۔
4۔ایک کھانا پکنے والے مائیکروویو برتن میں مشروم کے باریک کٹے ہوئے ٹکڑوں، پیاز، لہسن، کاٹیج پنیر، پروسیڈ پنیر، سفید مرچ پاؤڈر جائفل پاؤڈر اور نمک ڈالیں۔ دو چمچ مکھن ڈال کر ان سب کو اچھی طرح مکس کر لیں۔
5۔مائیکروویوہائی(100%)پر بغیر ڈھانپے چھ منٹ کے لئے پکائیں۔
6۔یہ آمیزہ مشروم کے سروں(Heads)میں بھر یں اور سروں کو آپس میں ٹوتھ پک(خلال)Tooth pickکی مدد سے جوڑ لیں۔
7۔ باقی بچا ہوا مکھن اور لیمن جوس مشروم پرڈالیں۔ بغیر ڈھانپے مائیکروویومیڈیم(70%)پرتین منٹ کے لئے پکائیں۔ گرما گرم پیش کر یں۔
شیف کی ٹپ
مصالحہ بھری مشروم پیپر چلی سوس(Paper chilli sauce)کے ساتھ زیادہ مزیدار لگتی ہیں۔ یہ سبزیوں کے علاوہ چکن سے بھی بھری جا سکتی ہیں۔

More From Baked Dishs