Masaledar Bhindi Tips in Urdu - Masaledar Bhindi Totkay - Tip No. 3136

Urdu Totkay Masaledar Bhindi مصالحے دار بھنڈی (Tip No. 3136) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masaledar Bhindi Recipe In Urdu

مصالحے دار بھنڈی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3136

اشیاء:
بھنڈی کلو
سبز مرچ 3-4عدد
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
پیاز ایک عدد درمیانہ سائز
سونف ایک چائے کا چمچہ
میتھی کے بیج چائے کا چمچہ
پکانے کا تیل دو چائے کا چمچہ
زیرا ایک چائے کا چمچہ
دھنیاپاؤڈر ایک ٹیبل سپون
امچور پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
سبز مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔بھنڈیاں دھو کر خشک کر لیں اور پھر ان کی ڈھنڈیاں (سر) اور دم اتار دیں ، سائز کے مطابق ہر بھنڈی کو دو یا تین ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ سبز مرچیں دھو لیں اور ڈھنڈیاں اتار کر باریک کاٹ لیں۔ ادرک چھیل کر دھونے کے بعد باریک کاٹ لیں۔ پیاز بھی چھیل کر دھونے کے بعد باریک سلائس کر لیں۔ سونف اور میتھی کے بیج ہلکے سے کوٹ لیں۔
2۔ایک مائیکروویو برتن میں تیل، ہلکے سے کٹے ہوئے میتھی کے بیج ، سونف ، زیرا، پیاز، ادرک اور دھنیا پاؤڈر ڈالیں اور اچھی طرح سے ہلا لیں۔ اس کے بعد مائیکروویوہائی( 100%)پر دومنٹ کے لئے پکائیں۔
3۔اور پھر اس میں بھنڈیاں، آم چور، سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر ڈھانپنے کے بعد مائیکروویوہائی(100%)پرچھ منٹ کے لئے پکائیں۔
4۔ہلانے کے بعد مزید ایک منٹ کے لئے بغیر ڈھانپے مائیکروویوہائی(100%)پر پکائیں اور فوراً پیش کر یں۔

More From Baked Dishs