Shah Jahani Raita Tips in Urdu - Shah Jahani Raita Totkay - Tip No. 1348

Urdu Totkay Shah Jahani Raita شاہ جہانی رائتہ (Tip No. 1348) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Tasty Raita in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shah Jahani Raita Recipe In Urdu

شاہ جہانی رائتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1348

اشیاء:
تازہ دہی ایک پاؤ
چکن ایک چھٹانک (چھوٹے چھوٹے ٹکڑے)
کشمش پانچ گرام
زیرہ ایک ٹی سپون(بھنا ہوا)
مٹر بیس گرام (بھگو کر تلے ہوئے)
سیاہ مرچ ایک ٹی سپون
لوکی تیس گرام (ابلی ہوئی)
بادام چار عدد
پیاز آدھی باریک کٹی ہوئی
سبز مرچ ایک عدد
کیلا ایک عدد
دھنیا اور پودینہ سجاوٹ کیلئے
ترکیب:
تازہ دہی لے کر اس کو اچھی طرح سے پھینٹ لیا جائے اور پھر اس میں ابلے ہوئے چکن کے ٹکڑے ملا لئے جائیں ۔ نیم گرم دودھ میں ایک ٹی سپون زعفران ملا کر اسے دہی میں ڈال دیں اور اس کے بعد اس میں مٹر ،سیاہ مرچ ،لوکی اور کیلے کو اچھی طرح آپس میں بلینڈ کر کے ملا دیں۔ کٹی ہوئی پنیر زیرہ اور بادام کے ساتھ ساتھ کشمش چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ملا دیں۔ انھیں بھی پچھلے مرکب میں شامل کر کے اچھی طرح سے پھینٹ لیں ۔ پھر اس پر دھنیا اور پودینہ کے پتے سجا کر فریج میں رکھ دیا جائے۔ ایک گھنٹہ کے بعد ہی لذیذ ترین رائتہ تناول فرمائیں۔

More From Tasty Raita