Shahi Raita Tips in Urdu - Shahi Raita Totkay - Tip No. 1345

Urdu Totkay Shahi Raita شاہی رائتہ (Tip No. 1345) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Tasty Raita in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shahi Raita Recipe In Urdu

شاہی رائتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1345

اشیاء:
دہی آدھا کلو گرام
انار دانہ تین ٹیبل سپون
انناس سلائس آدھا کین (ٹین)
بالائی دو ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
شکر ایک ٹی سپون (پسی ہوئی)
انناس کا رس ایک ٹیبل سپون
انار دانہ (اضافی) ایک ٹیبل سپون(سجاوٹ کے لئے)
ترکیب:
سب سے پہلے دہی کو ایک باریک کپڑے میں ڈال کر اچھی طرح کس لیں تاکہ اس کا پانی نکل جائے۔ اور پھر ایک برتن میں بالائی ڈال کر اس میں دہی پسی ہوئی شکر اور نمک ملا لیا جائے اور انھیں خوب اچھی طرح سے مکس کر لیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی انناس کا رس اور انار دانہ بھی ڈال دیں ان تمام اشیاء کو خوب اچھی طرح مکس کرکے مرکب بنا لیں اور اب اس مر کب کو ایک سرونگ ڈش میں نکال لیا جائے۔ اسے اناردانہ اور بچے ہوئے انناس کے ٹکڑے کو چو کور شکل میں کاٹ کر سجائیں اور استعمال کر نے سے پہلے کم از کم ایک گھنٹہ تک اس رائتہ کو فریج میں ضرور رکھا جائے۔ بہت ہی عمدہ اور لذیذ ترین رائتہ ہے۔

More From Tasty Raita