Rajhastani Mutton Korma Tips in Urdu - Rajhastani Mutton Korma Totkay - Tip No. 4946

Urdu Totkay Rajhastani Mutton Korma راجستھانی مٹن قورمہ (Tip No. 4946) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about India Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Rajhastani Mutton Korma Recipe In Urdu

راجستھانی مٹن قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4946

ایک پین میں گھی گرم کر کے اس میں لونگیں ڈال دیں اور جب وہ کڑکڑانے لگیں تو اس میں پیاز شامل کر دیں
پیاز براؤن ہوجائیں تو اس میں مٹن ڈال کر پانچ منٹ تک بھون لیں
لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں اور پانچ منٹ تک بھوننے کے بعد کشمیری مرچوں کا پیسٹ اور نمک ڈال کر مزید دو منٹ تک بھونیں
اس دوران چولھے کی آنچ زیادہ تیز نہیں ہونی چاہیے
پھینٹا ہوا دہی مٹن میں شامل کر کے قدرے تیز پر چمچ چلائیں اور جب دہی کاپانی ابلنے لگے تو آنچ مدھم کر کے مٹن کو پکنے دیں
اگر اس دوران ضرورت محسوس ہو تو آپ مزید پانی یا یخنی شامل کر سکتی ہیں
جب مٹن پک کر تیار ہوجائے تو ایک الگ پین میں ایک کھانے کا چمچ گھی اور لہسن ڈال کر گرم کریں
جب لہسن براؤن ہوجائے تو مٹن کو بگھار لگا دیں
کوئلے چولھے پر اچھی طرح سلگا کر ایک صاف کپ میں رکھیں اور یہ کپ مٹن مصالحے کے اندر رکھ دیں
کوئلے کے اوپر ایک کھانے کا چمچ گھی کا ڈالیں اور پین کو فوراََ ڈھک دیں تاکہ دھواں باہر نہ نکل پائے
3منٹ کے بعد کوئلہ اور کپ پین سے باہر نکال کر مٹن دوبارہ گرم کر کے سرو کریں

More From India Food