Tamatar Gosht Tips in Urdu - Tamatar Gosht Totkay

ٹماٹر گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Tamatar Gosht Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت ایک کلو
سفید زیرہ ایک ٹیبل اسپون
سفید زیرہ ایک ٹیبل اسپون
ادرک ایک عدد چھوٹی گٹھی
دھنیا(خشک) ایک ٹیبل اسپون
پیاز ایک پاؤ
گھی آدھ پاؤ
لہسن 8جوئے
گرم مصالحہ ایک ٹیبل اسپون
ٹماٹر ڈیڑھ پاؤ
سرخ مرچ حسب پسند
نمک حسب پسند
ترکیب:
پیاز کو لچھوں کی شکل میں کاٹ کر اچھی طرح بھون لیں۔ اس میں گوشت ڈال دیں۔ جب یہ اچھی طرح سرخ ہو جائے تو اس میں ادرک اور لہسن بھی ڈال دیں کچھ دیر بھوننے کے بعد اس میں نمک، سرخ مرچ اور پسا ہوا گرم مصالحہ ڈالیں اور چمچہ برابر چلاتی رہیں۔اب تھوڑا سا پانی ڈال کر دم دے دیں۔ چند منٹ کے بعد ڈھکن اتار لیں اور ٹماٹروں کو قتلوں کی شکل میں کاٹ کر اس پر ڈال دیں۔ اس کے بعد پھر دم پر لگا دیں۔ جب ٹماٹر پک کر گوشت میں اچھی طرح رچ بس جائیں تو سبز دھنیا ڈال کر چند منٹ بعد اتار لیں۔ لذیذ ڈش تیار ہے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید