Samosay Sabzi Bharay Tips in Urdu - Samosay Sabzi Bharay Totkay - Tip No. 2839

Urdu Totkay Samosay Sabzi Bharay سمو سے سبزی بھرے (Tip No. 2839) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Ramadan Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Samosay Sabzi Bharay Recipe In Urdu

سمو سے سبزی بھرے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2839

آلو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیجئے اورمٹر کی پھلیوں سے دانے نکال لیجئے۔
آلو اور مٹروں میں ہلدی، ادرک ، لہسن، پیاز، مرچ سرخ، مرچ سبز اور زیرہ سفید پیس کر ڈال دیجئے اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکنے دیجئے۔
آدھے گل جائیں تو اتار کر رکھ دیجئے۔
میدے میں پچاس ملی لیٹر گھی ملا کر اس کو پانی سے اچھی طرح گوندھ لیجئے۔
ملائم ہونے پر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی کی طرح بیل لیجئے۔
روٹی کو درمیان سے دو ٹکڑے کر کے ایک حصے پر پکے ہوئے آلو مٹر رکھئے اور دوسرا حصہ اوپر رکھ کر کناروں کو انگلیوں کی مدد سے اچھی طرح دبائیے۔
 تاکہ تلتے وقت سموسہ کھل نہ جائے۔ سموسے کی شکل تکونی ہونی چاہیے۔
 فرائی پین یا کڑاہی میں گھی گرم کیجئے اور اس میں سموسوں کو تل لیجئے۔
 سموسے بادامی رنگ کے ہو جائیں تو نکال لیجئے۔سبزی بھرے لذیذ سموسے تیار ہیں۔

More From Ramadan Pakwan