Bharan Kabab Masala Tips in Urdu - Bharan Kabab Masala Totkay - Tip No. 4130

Urdu Totkay Bharan Kabab Masala بھراں کباب مصالحہ (Tip No. 4130) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Punjabi Samosa, Pakora, Kabab And Snacks in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bharan Kabab Masala Recipe In Urdu

بھراں کباب مصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 4130

قیمے کو دھو کر کسی جالی میں رکھ دیں بعد میں تمام مصالحہ ملانے کے بعد قیمہ پیس لیں
آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں
ڈبل روٹی کے سلائس اور کچا انڈا بھی ملا لیں
باریک کیا ہوا مصالحہ کبابوں میں شامل کر کے اچھی طرح ملائیں درمیانے سائز میں لمبائی میں کباب بنائیں
دھیمی آنچ پر تل لیں اور علیحدہ برتن میں رکھ دیں
کباب تیار ہیں
دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کر یں پیاز تل لی
پیاز براؤن ہونے پر پسا ہوا لہسن، ادرک شامل کر یں ٹماٹر بھی ڈال دیں
نمک، مرچ، زیرہ وغیرہ بھی ڈال کر کے پکنے رکھ دیں
جب ٹماٹر نرم ہو جائیں تو مصالحہ بھون لیں
ہری مرچ اور کٹی ہوئی ادرک بھی شامل کر دیں
آنچ دھیمی رکھیں اور مصالحہ میں آہستہ آہستہ کباب ڈالتی جائیں کباب الگ الگ رکھیں ملنے نہ پائیں
جب تیل اوپر آنے لگے تو چولہا بند کر دیں
کوئلے کو چولہے پر دہکا لیں مصالحے کے درمیان میں ہلکی سی جگہ بنا لیں اور کوئلہ ڈال کر دم دے دیں
گرم گرم نان کے ساتھ پیش کر یں

More From Punjabi Samosa, Pakora, Kabab And Snacks