Masala Dar Machli Tips in Urdu - Masala Dar Machli Totkay - Tip No. 1757

Urdu Totkay Masala Dar Machli مصالحہ دار مچھلی (Tip No. 1757) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Masala Dar Machli Recipe In Urdu

مصالحہ دار مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1757

اجزاء:
مچھلی ایک سالم مچھلی (600۔500گرام تقریباََ)
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
نمک چائے کا چمچ
مصالحہ تیار کرنے کے لئے :
چکن کا قیمہ 250گرام
پیاز(کٹا ہوا) دو عدد(بڑے)
ادرک ،لہسن کی پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ چائے کا چمچ
وورسٹر شائرسوس دو کھانے کے چمچ
ٹاپنگ (Topping) کے لئے :
دہی 1کپ
نمک چائے کا چمچ
چلی پاؤڈر چٹکی بھر
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
زیرہ 1چائے کا چمچ
ترکیب:
مچھلی کو سالم رہنے دیں تاہم اندر سے اچھی طرح صفائی کر کے کانٹے اور دیگر مادے نکال دیں ۔ پھر اچھی طرح دھو لیں ۔ آپ مچھلی فروخت کو نے والے سے ایسا کر والیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔ مچھلی کے اندر اور باہر لیموں کا رس اور نمک اچھی طرح مل دیں اور 20منٹ تک یونہی پڑا رہنے دیں ۔
مصالحہ :
مصالحہ کے تمام اجزاء کو آپس میں اچھی طرح مکس کر لیں اور ماسوائے تیل کے اور پھر 20منٹ تک یونہی پڑا رہنے دیں ۔ تیل الگ سے گرم کرکے قیمہ ڈال دیں۔ تیز آنچ پر چمچ سے ہلاتے ہوئے دو منٹ تک فرائی کر یں ، پھر ڈھکن دیکر اسے اپنی ہی سٹیم میں پکنے دیں۔ اگر ضرورت ہو تو ایک یاد و کھانے کے چمچ پانی ملا لیں ۔ جب قیمہ گل جائے تو ڈھکن اُتار لیں اور اگر موائسچر زیادہ ہو تو اسے خشک کر لیں۔ پھر اسے چولہے سے اتار کر الگ رکھ لیں۔ دہی کو پھینٹ کر نمک اور چلی پاؤڈر مکس کر یں۔ مچھلی کو دہی کے آمیزہ میں ڈبوئیں اور اس کے اندر قیمہ اچھی طرح بھر لیں۔ پھر اسے ایک بیکنگ ڈش میں رکھیں اور اُوپر باقی دہی آمیزہ ڈال دیں۔ تیل گرم کر کے زیرہ ڈالیں اور جب جوش کھانا بند کر دے تو اسے (تیل کو) مچھلی کے اوپر ڈال دیں۔ اوون میں 180سنٹی گریڈ یا350فارن ھائیٹ پر 20سے 25منٹ تک گرم کریں اور پھر نکال کرگرم گرم پیش کر یں۔

More From Machli Ke Pakwan