Aspiring In Tarragon Dressing Tips in Urdu - Aspiring In Tarragon Dressing Totkay - Tip No. 867

Urdu Totkay Aspiring In Tarragon Dressing ایسپراگس ان ٹیراگون ڈریسنگ (Tip No. 867) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mixed Salad in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aspiring In Tarragon Dressing Recipe In Urdu

ایسپراگس ان ٹیراگون ڈریسنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 867

اجزاء:
ایسپراگس (بارہ سے سولہ عدد)مار چوبا 500گرام
ڈریسنگ کے لئے:
زتیون کا تیل 4کھانے کے چمچ
سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ
مالٹے کا چھلکا کترا ہوا ایک چائے کے چمچ
رائی چائے کے چمچ
ٹیرا گون کترا ہوا ایک کھانے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
سجاوٹ کے لئے:
مالٹے کے قتلے
تیار کرنے کا طریقہ:
ایسپراگس کے سخت کونو ں کو کاٹ دیں ، پیلر (سبزی چھیلنے والا)کی مدد سے ایسپراگس کے تنے کو باریک باریک چھلیں ۔ اب ایک برتن میں پانی لے کر اسے ابالیں پھر اس میں آٹھ منٹ تک ایسپراگس ڈال کر ابالیں یہاں تک کہ وہ نرم ہو جائے ، اس کے بعد نکال کر ٹھنڈے پانی سے دھولیں اور خشک ہونے دیں ۔ خشک ہونے کے بعد انہیں چار پلیٹوں میں ڈال دیں۔ڈریسنگ تیار کرنے کے لئے تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکسچر بنالیں اور اسے چاروں پلیٹوں پر برابر برابر انڈیل کر ٹھنڈا ہونے کے لئے ڈیپ فریزر میں آدھے گھنٹے تک رکھ دیں۔ اس کے بعد نکال کر مالٹے کے قتلے بنالیں ۔

More From Mixed Salad