Sooji Aur Maiday Ka Halwa Tips in Urdu - Sooji Aur Maiday Ka Halwa Totkay - Tip No. 2715

Urdu Totkay Sooji Aur Maiday Ka Halwa سوجی اور میدے کا حلوہ (Tip No. 2715) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sooji Aur Maiday Ka Halwa Recipe In Urdu

سوجی اور میدے کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2715

اشیاء:
سوجی ایک کلو
میدہ 250گرام
گھی 750ملی لیٹر
چینی ایک کلو
سبز الائچی دس عدد
لونگ دو عدد
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
بادام کی گری 50گرام
پستہ 25گرام
ناریل 50گرام
کشمش 25گرام
چھوہارے چار عدد
ترکیب:
سب سے پہلے سوجی کو میدے میں اچھی طرح ملا لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑائیں اور اس میں سبز الائچیاں اور لونگیں ڈال کر بھونئے۔ پھر اسی گھی میں سوجی اور میدہ ڈال کر بھونئے۔ سوجی بادامی رنگ کی ہو جائے اور بھننے کی خوشبو آنے لگے تو اتار کر رکھ لیجئے۔ چینی کو دو لیٹر پانی میں حل کر لیجئے۔ پھر کھلے منہ کے پتیلے میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیجئے۔ آنچ ہلکی رکھیے۔ دودھ کا چھینٹا دے کر صاف کر لیجئے۔ چمچہ ہلاتے رہیے۔ ایک تار کی چاشنی بن جائے تو اتار لیجئے۔ اب بھنی ہوئی سوجی میں یہ چاشنی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور چمچہ ہلاتے رہیے۔ پسا ہوا زعفران ڈال دیجئے۔ بادام کی گری، کشمش اور ناریل کاٹ کر ڈال دیجئے۔ سوجی میں چمچہ ہلاتے رہیے۔ چاشنی جذب ہو جائے، پانی خشک ہو جائے سوجی گاڑھی ہو جائے۔ بھن کر بادامی رنگ کی ہو جائے۔ خوشبو آنے لگے اور گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر ڈھک دیجئے۔ چند منٹ بعد اتار لیجئے۔ اب حلوہ پلیٹ میں نکال لیجئے۔ پیندے کا گھی بھی ڈال دیجئے۔ اس پر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ اوپر پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے چھوہارے دودھ میں ابال لیجئے اور ان کو باریک کتر کر حلوے پر سجا دیجئے۔ سوجی اور میدے کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔

More From Halwa Jaat