Andey Ka Halwa Tips in Urdu - Andey Ka Halwa Totkay - Tip No. 6695

Urdu Totkay Andey Ka Halwa انڈے کا حلوہ (Tip No. 6695) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Andey Ka Halwa Recipe In Urdu

انڈے کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6695

ایک پیالی میں انڈے اور چینی اچھی طرح ملا لیں پھر ایک دیگچی میں کھویا یا دودھ ڈال کرانڈے اور چینی جو پھینٹ کر رکھے ہیں وہ ڈال دیں ۔
اور لکڑی کے چمچے سے تینوں چیزیں اچھی طرح ملا کر ایک جان کر لیں۔
پھر گھی اور الائچی بھی اچھی طرح ملا لیں۔دیگچی کو ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔آہستہ آہستہ چمچہ چلاتے رہیں۔
جب دانے دانے ہونے لگیں تو تیزی تیزی چمچہ چلائیں تھوڑی دیر بعد ہلکا براؤن ہونے لگے اور گھی الگ ہونے لگے تو آنچ اور ہلکی کر دیں۔
تقریباً بیس منٹ اور بھونیں پھر ایک تھالی میں چکنائی لگا کر حلوہ پھیلا دیں۔
ٹھنڈا ہو جائے تو اوپر سے میوہ ڈال دیں اور چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔

More From Halwa Jaat