Sooji Ka Halwa 1 Tips in Urdu - Sooji Ka Halwa 1 Totkay - Tip No. 2707

Urdu Totkay Sooji Ka Halwa 1 سوجی کا حلوہ (Tip No. 2707) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sooji Ka Halwa 1 Recipe In Urdu

سوجی کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2707

اشیاء:
سوجی 250گرام
چینی کلو
گھی 250ملی لیٹر
بادام گری 30گرام
پستہ 15گرام
الائچی سبز 6گرام
الائچی سبز تھوڑا سا
ترکیب:
ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور سبز الائچی کے دانے نکال کر اس میں ڈال دیجئے۔ گھی کڑ کڑا جائے تو اس میں سوجی ڈال دیجئے اور چمچہ اچھی طرح چلا کر ہلکی آگ پر سوجی کو بھونئے۔ جب خوشبو آنے لگے تو دیگچی اتار کر نیچے رکھ لیجئے۔ ایک دوسری دیگچی میں کلو چینی اور 750ملی لیٹر پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ چاشنی تیار ہو جائے تو اسے سوجی والی دیگچی میں ڈال دیجئے اور اچھی طرح ملا کر دوبارہ چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ حلوہ جب گاڑھا ہو جائے تو چمچہ چلاتے رہیے۔ اب بادام چھیل کر ڈال دیجئے اور ساتھ ہی کیوڑا بھی شامل کر دیجئے حلوہ گھی چھوڑ دے تو نیچے اتار لیجئے۔ اور پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔ سوجی کا مزے دار حلوہ تیار ہے۔ حسب پسند اس میں زردے کا رنگ یا کوئی اور میٹھا رنگ بھی ڈالا جا سکتا ہے۔

More From Halwa Jaat