Nan Ka Hulwah Tips in Urdu - Nan Ka Hulwah Totkay - Tip No. 2745

Urdu Totkay Nan Ka Hulwah نان کا حلوہ (Tip No. 2745) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nan Ka Hulwah Recipe In Urdu

نان کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2745

اشیاء:
نان بڑے چار عدد
چینی 350گرام
گھی 100ملی لیٹر
بالائی 250گرام
بادام کی گری 50گرام
دار چینی آدھ انچ کا ٹکڑا
لونگ آدھ انچ کا ٹکڑا
سونف ایک چمچی
سبز الائچی چار عدد
کشمش 25گرام
پستہ 20گرام
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
نان کسی برتن میں بھگو دیجئے۔ نرم ہوجائیں تونکال لیجئے۔ چینی 750ملی لیٹر پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ اور شیرہ تیار کیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں گھی اچھی طرح گرم کیجئے۔ اس میں سبز الائچی دار چینی اور سونف ڈال کر بھون لیجئے۔ پھر بھیگے ہوئے نانوں کو باریک کتر کر بھون لیجئے۔ بالائی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ بادام کی گری، کشمش اور چینی کا شیرہ ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکائیے۔ اور چمچہ چلاتے رہیے۔ شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے اور بالائی جذب ہو جائے تو حلوہ بھون لیجئے، گھی چھوڑ دے تو کیوڑہ ڈال کر اتار لیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ بادام اور کشمش باریک کاٹ کر ورقوں کے گرد سجائیے۔ نہایت خوش ذائقہ نان کا حلوہ تیار ہے۔

More From Halwa Jaat