Steam Chicken Korma Tips in Urdu - Steam Chicken Korma Totkay - Tip No. 7339

Urdu Totkay Steam Chicken Korma اسٹیم چکن قورمہ (Tip No. 7339) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Korma in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Steam Chicken Korma Recipe In Urdu

اسٹیم چکن قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7339

دیگچی میں پانی گرم کر کے اس کے اوپر بوائلر یا چھنا رکھ کر مرغ کو 20-25 منٹ تک بھاپ میں پکائیں۔
جب گوشت گل جائے تو ایک طرف رکھ دیں۔
اس کے بعد ایک علیحدہ پین میں گھی گرم کر کے اس میں ادرک لہسن پیسٹ،سرخ مرچ پاؤڈر،بڑی الائچی کے دانے،دھنیا پاؤڈر،گرم مصالحہ پاؤڈر،جائفل جاوتری پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
جب مصالحہ روغن چھوڑ دے اس میں دہی اور براؤن پیاز کا چورا شامل کر دیں اور خوب بھون لیں۔
اس میں 1/2 کپ پانی شامل کر کے اسٹیم کیا ہوا مرغ ڈال کر ڈھکن ڈھک کر 5-10 منٹ تک پکائیں۔
حسب پسند گریوی رکھ کر 5 منٹ دم پر رکھ دیں۔
ڈش میں نکال کر گرم گرم نان کے ساتھ شروع کریں۔

More From Chicken Korma