Strawberry Cheesecake Tips in Urdu - Strawberry Cheesecake Totkay - Tip No. 7017

Urdu Totkay Strawberry Cheesecake اسٹرابیری چیزکیک (Tip No. 7017) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Strawberry Cheesecake Recipe In Urdu

اسٹرابیری چیزکیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7017

نو انچ کا کیک بنانے والا رِنگ پین لے لیں جس میں سے کیک کو آسانی سے نکالا جا سکے۔
اس پین میں سادہ کیک کی ایک انچ موٹی تہہ لگا لیں۔
جیلاٹن پاؤڈر میں لیموں کا رس اور ایک چمچ پانی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور کسی چھوٹے برتن میں ڈال کر اُبلتے ہوئے پانی پر پکائیں۔ یکجان ہونے پر چولہے سے اُتار لیں۔
اسٹرابیریز،مکس فروٹ کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں (تھوڑی سی اوپر سے سجانے کے لئے بچا لیں) اور تین سے چار کھانے کے چمچ پانی ڈال کر ڈھک کر پکنے رکھ دیں۔
چار سے پانچ منٹ پکا کر چولہے سے اُتار لیں اور ٹھنڈی ہونے پر بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔
اسی بلینڈر میں کاٹج چیز،کریم اور چینی کو ڈال کر اتنی دیر بلینڈ کریں کہ چینی اچھی طرح مکس ہو جائے۔
پھر اس میں دہی اور جیلاٹن مکسچر شامل کر دیں اور دو سے تین منٹ بلینڈ کر لیں۔
اس مکسچر کو سادہ کیک لگے ہوئے ٹن میں ڈال کر اچھی طرح سطح کو ہموار کر لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔
تین سے چار گھنٹے فریزر میں رکھ کر نکال لیں اور کچھ دیر روم ٹمپریچر پر رکھ کر احتیاط سے ٹن سے نکال لیں۔
اسٹرابیریز کو حسب پسند کاٹ کر اوپر سے خوبصورتی سے سجا دیں۔
اس کیک کو آپ حسب پسند مکس فروٹ سے بھی بنا سکتے ہیں۔

More From Cake