Orange Marzipan Cake Tips in Urdu - Orange Marzipan Cake Totkay - Tip No. 6531

Urdu Totkay Orange Marzipan Cake اورنج مارزیپان کیک (Tip No. 6531) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Orange Marzipan Cake Recipe In Urdu

اورنج مارزیپان کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6531

دودھ میں سرکہ ڈال کر ایک طرف رکھ دیں،میدے میں بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ملا لیں۔
کوکنگ آئل میں کنڈینسنڈ ملک اور مکھن ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں۔
پھر اس مکسچر میں میدہ اور چینی ملا کر پھینٹیں اور ساتھ ہی دودھ بھی شامل کردیں۔
اس مکسچر کے دو حصے کرلیں اور ایک حصے میں کوکو پاؤڈر اور پانی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔کیک پین میں چکنا کیا ہوا بٹر پیپر لگا کر اس کے درمیان میں المونیم فوائل اس طرح لگائیں کہ دو خانے بن جائیں۔
دونوں طرف کیک کے مکسچر کو علیحدہ علیحدہ ڈالیں اور پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں بیس سے پچیس منٹ بیک کرلیں ۔اوون سے نکال کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
مارزیپان بنانے کے لئے باریک پسی ہوئی ایک پیالی چینی کو چاپر میں ڈال کر اس میں دو پیالی بادام کا پاؤڈر ڈالیں اور ایک چائے کا چمچ اورنج ایسنس اور چٹکی بھر اورنج فوڈ کلر ڈال کر چلائیں۔ پھر اس میں آدھی پیالی کینو کا رس ڈالتے ہوئے چاپر چلائیں ۔یہاں تک کہ یہ مکسچر گندھے ہوئے آٹے کی شکل میں آجائے۔
دونوں کیک کی چوکور سلائسز کاٹیں اور درمیان میں فروٹ جام لگاتے ہوئے ایک دوسرے (سادہ کیک اور چاکلیٹ کیک) کے اوپر لگاتے جائیں۔
تیار کئے ہوئے مارزیپان کو دوبٹر پیپر کے درمیان میں رکھ کر بیل لیں۔ کیک کو اس پر رکھ کر اوپر سے جام لگائیں اور مکمل طور پر کیک کو مارزیپان سے کور کردیں۔

More From Cake