Cake Shehad Wala Tips in Urdu - Cake Shehad Wala Totkay - Tip No. 2797

Urdu Totkay Cake Shehad Wala کیک شہد والا (Tip No. 2797) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Cake Shehad Wala Recipe In Urdu

کیک شہد والا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2797

اشیاء:
کارن فلور کھانے والے دو چمچے
کسٹرڈ پاؤڈر(پیازی رنگ) کھانے والا ایک چمچہ
شہد خالص کھانے والے تین چمچے
مکھن 50گرام
لیموں کا رس چائے والا ایک چمچہ
بیکنگ پاؤڈر چائے والا ایک چمچہ
انڈے دو عدد
پیکنگ کاغذ موٹا حسب ضرورت
ترکیب:
انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ الگ برتنوں میں ڈال کر کانٹے سے اتنا پھینٹئے کہ جھاگ سی بن جائے ۔ مکھن میں کارن فلور، کسٹرڈ پاؤڈر، شہد اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر خوب پھینٹئے۔ لیموں کا رس بھی ڈال دیجئے اور انڈوں کی زردی اور سفیدی ملا کر خوب پھینٹئے۔اب ایک پاؤڈر والا سانچہ لے کر اس کے اندر چاروں طرف اور پیندے میں پیکنگ والا کاغذ لگا دیجئے اور کاغذ کے اوپر تھوڑا سا مکھن مل دیجئے تاکہ کیک کاغذ کے ساتھ نہ چپکے۔ اس کے بعد تیار کیا ہوا آمیزہ سانچے میں ڈال دیجئے اور سانچے کو اوون، تنور یا بھٹی میں رکھ دیجئے۔ آدھ گھنٹے بعد سلائی یا کوئی تنکا کیک میں چبھو کر دیکھئے۔ اگر کوئی چیز سلائی یا تنکے کے ساتھ نہ لگے تو سمجھ لیجئے کہ کیک تیار ہے اور اسے باہر نکال لیجئے۔ اگر سلائی کے ساتھ کچھ لگ جائے تو پانچ منٹ اور کیک کو اوون تنور یا بھٹی میں رہنے دیجئے اور پانچ منٹ بعد نکال لیجئے۔اگر اوون تنور یا بھٹی کی سہولت دستیاب نہ ہو تو کیک والے سانچے کو ڈھک کر چولہے پر نیچے اور اوپر کوئلے رکھ کر پکائیے۔ آگ دھیمی ہونی چاہیے۔ ورنہ کیک جل جائے گا۔

More From Cake