Chocolate Lava Cake Tips in Urdu - Chocolate Lava Cake Totkay - Tip No. 6975

Urdu Totkay Chocolate Lava Cake چاکلیٹ لاوا کیک (Tip No. 6975) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chocolate Lava Cake Recipe In Urdu

چاکلیٹ لاوا کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6975

انڈے کی سفیدیوں کو علیحدہ کرکے صاف خشک پیالے میں الیکٹرک بیٹر سے اتنا پھینٹیں کہ وہ سخت ہو جائے۔
انڈے کی زردیوں کو علیحدہ پیالے میں ہلکا سا پھینٹ کر رکھ لیں۔
چینی کو صاف خشک گرائنڈر میں باریک پیس کر رکھ لیں۔
کوکنگ چاکلیٹ کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں،ایک شیشے کے پیالے میں مارجرین یا مکھن ڈال کر اس میں چاکلیٹ کے ٹکڑے ڈالیں اور اسے اُبلتے ہوئے پانی پر رکھ کر پگھلا لیں اور بڑے پیالے میں ڈال دیں۔
انڈا پھینٹنیں والے وہسک سے چاکلیٹ کو ہلکا سا پھینٹیں،پھر اس میں پسی ہوئی چینی ڈال کر پھینٹیں اور اس میں میدہ ڈال کر ہلکا سا ملا لیں۔
انڈے کی پھینٹی ہوئی سفیدیوں کو چاکلیٹ کے مکسچر میں ڈال کر ملائیں اور آخر میں انڈے کی زردیاں ڈال کر ملا لیں۔
چھ اوون پروف پیالے لے کر ان میں برش کی مدد سے کوکنگ آئل لگا لیں اور ایک ایک چٹکی چینی چھڑک دیں۔
اس مکسچر کو پیالوں میں ڈال دیں لیکن خیال رہے کہ پیالوں کو آدھا بھرا جائے تا کہ پھولنے کی گنجائش رہے۔
اوون کو 250C پر پندرہ منٹ پہلے گرم کر لیں اور ان پیالوں کو اوون ٹرے میں رکھ کر بیک کرنے رکھ دیں۔
پانچ سے سات منٹ بعد جب کیک اچھی طرح پھول جائیں تو اوون سے نکال لیں۔
کیک ہلکا سا ٹھنڈا ہو جائے تو اس پر تھوڑی سی چاکلیٹ کو پگھلا کر ڈال دیں اور اسی پیالے میں شروع ہو جائے۔

More From Cake