Stuffed Fried Karele Tips in Urdu - Stuffed Fried Karele Totkay - Tip No. 6380

Urdu Totkay Stuffed Fried Karele اسٹفڈ فرائی کریلے (Tip No. 6380) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bitter Melon in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Stuffed Fried Karele Recipe In Urdu

اسٹفڈ فرائی کریلے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6380

کریلوں کو صاف دھو کر ان کے موٹے قتلے کاٹ لیں،پھر درمیان سے بیج نکال کر ابلتے ہوئے پانی میں نمک ڈال کر دو سے تین منٹ ابالیں اور چھلنی میں چھان لیں۔
قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر اچھی طرح پانی خشک کرلیں ،پھر اسے پیالے میں ڈال کر اس میں چوپ کی ہوئی ہری پیاز(صرف سفید ڈ نٹھل)نمک،ادرک لہسن ،کالی مرچ ،لال مرچ ،سویاساس ،سرکہ ،کارن فلار اور انڈا ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔
قیمے کو پندرہ سے بیس منٹ فریج میں رکھنے کے بعد اسے پائپنگ بیگ میں بھر لیں ،فرائینگ پین میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور ا س میں کریلے کے رنگز رکھ دیں۔
قیمے کو پائپنگ بیگ سے احتیاط سے کریلے کے رنگز میں بھر دیں اور انھیں درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے سنہری فرائی کرلیں۔

More From Bitter Melon