Swiss Roll Samose Tips in Urdu - Swiss Roll Samose Totkay - Tip No. 6520

Urdu Totkay Swiss Roll Samose سوئس رول سموسے (Tip No. 6520) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulki in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Swiss Roll Samose Recipe In Urdu

سوئس رول سموسے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6520

میدے میں سوجی، نمک اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ملائیں اور تھوڑا تھوڑا ٹھنڈا پانی ڈالتے ہوئے سخت گوندھ لیں ۔ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیں۔
اسٹفنگ بنانے کے لئے آلو اور مٹر کو ابال کر میش کرلیں اور اس میں نمک ،دھنیا زیرہ، لال مرچ ، ہلدی اور امچور ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
گندھے ہوئے میدے کی تین سے چار چپاتی بیل لیں اور اس پر اسٹفنگ پھیلا کر ڈال دیں ،چپاتی کو ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک رول کرلیں اورکناروں سے اچھی طرح بند کر دیں۔
پھر اس رول کے دو سے تین انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں(پن وھیل سینڈوچ کی طرح)۔ دو چمچ خشک میدے کو آدھی پیالی پانی میں اچھی طرح گھول کر لئی بنا لیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور تیار کئے ہوئے سوئس رولز کو میدے کی لئی میں ڈبو کر سنہری فرائی کرلیں۔

More From Samosa, Roll, Pakora, Dahi Baray And Dahi Phulki