Til Wala Karahi Gosht Tips in Urdu - Til Wala Karahi Gosht Totkay - Tip No. 7763

Urdu Totkay Til Wala Karahi Gosht تِل والا کڑاہی گوشت (Tip No. 7763) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Til Wala Karahi Gosht Recipe In Urdu

تِل والا کڑاہی گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7763

گوشت کو صاف دھو کر رکھ لیں، ایک پیاز کو دہی کے ساتھ پیس لیں اور ایک پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔

لہسن کے جوؤں کو کچل لیں، ادرک کے آدھے ٹکڑے کو کچل لیں اور آدھے کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔

کڑاہی میں کوکنگ آئل میں تیزپات اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں، باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں۔

پھر اس میں کچلا ہوا ادرک لہسن ڈال کر خوشبو آنے تک بھونیں۔

گوشت، نمک، ہلدی اور لال مرچیں ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ گوشت کی رنگت تبدیل ہو جائے۔

پھر اس میں ثابت ٹماٹر اور پسی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔

گوشت دہی اور ٹماٹر کے پانی میں ہی گل جائے گا اور نہ گلنے کی صورت میں آدھی پیالی پانی شامل کر دیں۔

تمام چیزیں یکجان ہو جائے تو تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں اور آخر میں پسے ہوئے تِل، ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہرا دھنیا ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

گرم گرم ڈش میں نکال کر حسبِ پسند نان یا چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔

More From Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma