Korma Tips in Urdu - Korma Totkay - Tip No. 6259

Urdu Totkay Korma قورمہ (Tip No. 6259) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Korma Recipe In Urdu

قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6259

تیل گرم کر کے اس میں پیازڈال کر سنہرا تل کر نکال لیں،،کسی بڑی پلیٹ میں پھیلا کر تین چار منٹ فریزر میں رکھیں اور نکال کر ہاتھ سے چورا کرلیں اور الگ رکھ دیں
اب باقی بچے ہوئے تیل میں گوشت اور لہسن ادرک ڈال کرپانی خشک ہونے تک پکائیں،تیل الگ ہونے لگے تو مزید ایک کپ نیم گرم پانی ڈال کر پکائیں
 گوشت تقریبا گل جائے تو اس میں دہی اور چورا کی ہوئی پیاز ،چھوٹی الائچی ،نمک اور قورمہ مسالا ڈال دیں
درمیانی آنچ پر پکائیں اور وقفے وقفے سے چیک کرتی رہیں،،،
گوشت گل جائے تیل الگ ہوجائے تو اس میں جائفل جاوتری ایک کپ گرم پانی اور کیوڑہ ڈال کرڈھانک کر دس منٹ کیلئے بالکل دھیمی آنچ پر دم پر رکھ دیں ۔۔چولہابند کریں اور
جب نکالنا ہوتب کھولیں اورباریک لمبی کٹی ہوئی ادرک (جولین کٹ ) ڈال کر پیش کریں

More From Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma