Badami Korma Tips in Urdu - Badami Korma Totkay - Tip No. 7285

Urdu Totkay Badami Korma بادامی قورمہ (Tip No. 7285) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Badami Korma Recipe In Urdu

بادامی قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7285

ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز ڈال دیں ساتھ ہی ثابت زیرہ‘لونگ‘سیاہ مرچیں‘بڑی الائچی‘دار چینی اور چھوٹی الائچی ڈال دیں۔
جب پیاز گولڈن براؤن ہو جائے تو آدھی پیاز گرم مصالحے کے ساتھ نکال لیں آدھی پیاز اور گرم مصالحہ دیگچی میں رہنے دیں۔
اس کے بعد اس میں ادرک‘لہسن پیسٹ اور نمک ڈال دیں۔
2 منٹ بعد دھنیا پاؤڈر تھوڑے سے بادام اور لال مرچ پاؤڈر ڈال دیں پانی کا چھینٹا دے کر 5 منٹ تک مصالحہ بھونیں۔
اس کے بعد گوشت شامل کریں‘جب گوشت اچھی طرح بھن جائے تو دہی اور براؤن پیاز جو رکھی تھی‘کچل کر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو 5 منٹ مزید بھونیں اور اپنی پسند کے مطابق شوربہ بنا لیں۔
سرونگ باؤل میں نکال کر بچے ہوئے بادام ڈال دیں اور چپاتیوں کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

More From Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma