Vegetable Pizza Tips in Urdu - Vegetable Pizza Totkay - Tip No. 7581

Urdu Totkay Vegetable Pizza ویجیٹیبل پیزا (Tip No. 7581) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pizza in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Vegetable Pizza Recipe In Urdu

ویجیٹیبل پیزا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7581

ایک برتن میں میدہ نکال کر اس کے درمیان میں ایک گڑھا بنائیں۔
اب اس گڑھے میں خمیر‘ نمک‘ شکر اور نیم گرم پانی کی آدھی مقدار ڈال کر ملائیں تاکہ خمیر آٹے میں حل ہو جائے۔
اب ہلکے ہاتھ سے گوندھتے ہوئے پانی کی باقی مقدار بھی شامل کرتی جائیں۔
میدہ گندھ جائے تو ڈھک کر کسی گرم جگہ پر رکھ دیں تاکہ یہ سائز میں ڈبل ہو جائے۔
جب یہ سائز میں دگنا ہو جائے تو اس کو بیل کر ایک چکنی کی ہوئی بیکنگ ٹرے میں رکھ کر اس کے اوپر اپنی انگلیوں سے نشانات بنائیں۔
پیزا کے اوپر زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح پھیلائیں۔
اس کے بعد ہری شملہ مرچیں‘ پیاز‘ ٹماٹر‘ تھائم‘ اوریگانو‘ پارسلے‘ لہسن اور لاہور نمک ڈال کر اچھی طرح پھیلا دیں۔
پہلے سے گرم اوون میں 200C پر 25-30 منٹ تک بیک کریں۔
مزیدار ویجیٹیبل پیزا تیار ہے گرم گرم سرو کریں۔

More From Pizza