Fish Bread Pizza Tips in Urdu - Fish Bread Pizza Totkay - Tip No. 7292

Urdu Totkay Fish Bread Pizza فش بریڈ پیزا (Tip No. 7292) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pizza in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fish Bread Pizza Recipe In Urdu

فش بریڈ پیزا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7292

ایک کھانے کا چمچ میدہ اور ایک کھانے کا چمچ مکھن کو ملا کر ہلکی آنچ پر بھون کر رکھ لیں۔
بقیہ میدے میں بیکنگ پاؤڈر ملا کر چھان لیں۔پھر اس میں نمک،چینی،خمیر،انڈا،مکھن اور گرم دودھ ڈال کر ملائیں اور اچھی طرح ہتھیلیوں سے رگڑ کر گوندھ لیں۔
ڈھک کر ایک سے دو گھنٹے کے لئے گرم جگہ پر رکھ دیں۔جب میدہ اچھی طرح پھول جائے تو دوبارہ سے گوندھ لیں اور مچھلی کے شیپ کے سانچے میں کوکنگ آئل لگا کر ڈال دیں۔اوپر سے انڈے سے برش کر دیں۔
گرم کئے ہوئے اوون میں 180C پر دس سے بارہ منٹ کے لئے یا سنہری ہونے تک اس ڈبل روٹی کو بیک کر لیں۔
اس دوران جھینگے یا بغیر کانٹے کی مچھلی کو دھو کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور اسے نمک اور چلی گارلک ساس سے میرینیٹ کر لیں۔
ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ان جھینگوں کو تیز آنچ پر فرائی کرکے نکال لیں۔
ڈبل روٹی کو اوون سے نکالیں اور تھوڑی سی ٹھنڈی ہونے پر درمیان سے کاٹ کر اسٹفنگ کے لئے جگہ بنا لیں۔بھنے ہوئے میدے میں تھوڑی تھوڑی یخنی ڈالتے ہوئے ملائیں اور ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
جب مکسچر یکجان ہونے پر آجائے تو اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی اور کش کیا ہوا چیز ڈال کر ملاتے ہوئے چولہے سے اُتار لیں۔
ڈبل روٹی کے درمیان میں اس مکسچر کو ڈالیں اور کٹے ہوئے زیتون سے سجا کر گرم اوون میں اوپر کا گرل جلا کر پانچ سے سات منٹ کے لئے رکھ دیں۔
خوبصورتی سے بنائے گئے اس بریڈ پیزا کو بچوں کی پارٹی میں ٹماٹو کیچپ کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pizza