Noodles Pizza Tips in Urdu - Noodles Pizza Totkay - Tip No. 6580

Urdu Totkay Noodles Pizza نوڈلز پیزا (Tip No. 6580) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pizza in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Noodles Pizza Recipe In Urdu

نوڈلز پیزا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6580

چکن بریسٹ کو صاف دھو کر اس پر لہسن ،نمک اور ایک چائے کا چمچ لال مرچ لگالیں۔گرل پین کو گرم کرکے اس پر ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر چکن بریسٹ کو گرل کرلیں۔
نوڈلز کو بڑے پیالے میں ڈال کر اس پر ڈیڑھ پیالی پانی ڈالیں اور اسے دو منٹ کے لئے مائیکرو ویو اوون میں رکھ کر نکال لیں۔
نوڈلز کی یخنی علیحدہ کرلیں۔
ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں میدے کو فرائی کریں اور اس میں یخنی ڈال کر ٹکڑی کے چمچ سے ملالیں،پھر اس میں ٹماٹر کا پیسٹ،چھوٹی بوٹیاں کی ہوئی چکن ،لال مرچ اور چیز ڈال کر ملالیں۔
چھوٹے پیزا پین کو چکنا کرکے اس میں ابلے ہوئے آدھے نوڈلز کو پھیلا کر ڈالیں،اس پر چکن کا آدھا مکسچر ڈال کر کٹے ہوئے زیتون ڈال دیں دوبارہ سے یہ عمل دہرالیں۔
اوپر سے کوکنگ آئل چھڑک کر مائیکروویو اوون میں تین سے چار منٹ رکھ کر نکال لیں۔

More From Pizza