Jannat Ya Dozakh - Article No. 2317

جنت یا دوزخ - تحریر نمبر 2317
میں کبھی کبھی سوچتا ہوں جنت کیسی ہوگی؟ہردفعہ عجیب وغریب نقشے میرے ذہن میں آتے ہیں۔ اسی طرح کبھی خیال آتا ہے کہ اگر مجھے جنت میں داخلہ مل گیا تو
پیر 3 دسمبر 2018
عطاء الحق قاسمی
میں کبھی کبھی سوچتا ہوں جنت کیسی ہوگی؟ہردفعہ عجیب وغریب نقشے میرے ذہن میں آتے ہیں۔ اسی طرح کبھی خیال آتا ہے کہ اگر مجھے جنت میں داخلہ مل گیا تو میری زندگی وہاں کس طرح کی ہوگی، اور پھر اس حوالے سے کئی باتیں ذہن میں آنے لگتی ہیں۔
(جاری ہے)
جنت کے بعد میرا دھیان جہنم کی طرف گیا اور میں نے سوچا اگر خدانخواستہ مجھے میرےاعمال کی وجہ سے جہنم میں بھیج دیا گیا تو میرا کیا بنےگا؟یہ سوچ کر ہی میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے کہ وہاں بار باردہکتے ہوئے الاؤ میں پھینکا جائے گا، پیاس لگنے پرپانی کی جگہ پیپ پلائی جائے گی، فرشتوں نے کاندھوں پر بڑے بڑے گرز رکھے ہوں گے اور وہ دوزخیوں کو مارمارکر ان کا بھرکس نکال دیں گےمگر یہ سوچ کر تسکین ہوئی کہ دنیا میں جن لوگوں نے ہمیں گمراہ کیا، ان کے چہروں پرریاکاری کے پردے پڑے ہوئے تھے،وہ تھے کچھ اورمگر ظاہر کچھ اور کرتے تھے اور یوں ہم ان کے ظاہر سے دھوکا کھا گئے چنانچہ جب جہنم میں ان سے ملاقات ہوگی تو ان کے اصلی چہرے سامنے ہوں گے اور میں ان سے پوچھوں گا کہ تم نے ہمارے ساتھ دھوکا کیوں کیا؟ یہاں علماسوئے ہوں گے، انصاف کا خون کرنے والے جج صاحبان ہوں گے، ظلم و زیادتی اور آئینہ حدود سے تجاوز کرنے والے صاحبان اقتدار ہوں گے، برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم پناہ گاہ پاکستان کےخلاف سازشیں کرنےوالےاوراسے ذلت سےدو چار کرنے والے سیاست دان اور جرنیل ہوں گے،میں ان سب سے پوچھوں گا کہ پاکستانی مسلمانوں نے تمہارا کیا بگاڑا تھا جو تم ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچاتے رہے اور ان کے لئے ان زندگی کو بھی جہنم بنادی؟ مگر پھر میں نے سوچا اس کا کیا فائدہ؟ جو ہونا تھا، وہ تو ہوگیا، ان لوگوں کو سزا ان کی زندگی میں ملتی جو پاکستان کی جنت کو دوزخ بنانے میں لگے رہے مگر پھر سوچا چلو دیر سے ہی سہی لیکن ان کا حساب کسی نے تو لیا اور حساب لینے والا بھی وہ جو کڑے احتساب میں بھی کسی سے نا انصافی نہیں ہونے دیتا!
بہرحال جنت اوردوزخ دونوں کی خیالی سیر نے مجھے خاصا کنفیوژ کردیا ہے، دوزخ تو کسی صورت میں قبول نہیں اور جنت کے بارے میں پوری طرح علم نہیں کہ وہاں کی زندگی کس طرح کی ہوگی، اس کی لذتیں کس نوعیت کی ہوں گی، اس میں ہجر اور وصال، محبت اور نفرت،روشنی اوراندھیرا،خوشی اورغم،بچپن،جوانی اوربڑھاپا،صحرا اورگلستان غرضیکہ وہ سب تضادات جوزندگی میں یکسانیت پیدانہیں ہونے دیتے وہاں کس صورت میں ہوں گے کہ لذتوں کی یکسانیت تنگ نہ کرے۔ ان سب باتوں کا جواب ، میں انشاء اللہ آپ کو مرنے کے بعد دوں گا یہ ایک شعر ہے:
وہاں سے لوٹ کے آئے کوئی تو بتلائے
وہاں پہ کیا ہمیں ملتا ہےکیا نہیں ملتا
چنانچہ آپ جنت یاجہنم سے آئے ہوئے میری تازہ تازہ تحریرکا انتظارکریں۔
Browse More Urdu Mazameen

گھورنا منع ہے
Ghurna Mana Hai

گھاگ
Ghag

بن بیاہوں کی کانفرنس
Bin Biyahon Ki Conference

حویلی
Haweli

ہم نے کتا پالا
Humne Kutta Pala

وقت کی مار
Waqt Ki Mar