اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
مرکزی بینک کے اس اقدام کی وجہ سے ڈالر 45 روپے تک مہنگا ہوا، مہنگائی میں بھی کم از کم 5 فیصد اضافہ ہوا
محمد علی جمعہ 26 اپریل 2024 23:15
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کے دوران اب تک مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر سے زائد کی خریداری کی۔
اس اقدام سے اسٹیٹ بینک نے جہاں بھاری قرضوں کی ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر کو 8 ارب ڈالر پر مستحکم رکھا وہیں اس نے روپے کی قدر میں اضافہ نہ ہونے دیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اسٹیٹ بینک کی جانب سے مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد کی خریداری نہ کی جاتی تو ممکنہ طور پر ڈالر کی قیمت 250 روپے کی سطح سے نیچے آ جاتی۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت بیرونی فنانسنگ کیلئے درکار قرضوں کا بندوبست کرنے میں ناکام رہی، اسی لیے اسٹیٹ بینک کے ذریعے اربوں ڈالرز خریدے گئے۔ معروف ماہر معیشت اشفاق یوسف تولہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ڈالرز خریداری کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 40 سے 45 روپے کی کمی واقع ہوئی، اس سے مہنگائی میں بھی کم از کم 5 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مارکیٹ میں اس مداخلت کو بند کرے تاکہ ڈالر کی قیمت 235 روپے کی سطح کے قریب آ سکے اور مہنگائی بھی 5 فیصد تک کم ہو۔ ایسا ہونے کی صورت میں شرح سود بھی کم ہو گی۔اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
Your Thoughts and Comments
مزید خبریں
-
9مئی کو لوگ مجرمانہ عناصر کے مذموم سیاسی مقاصد نہیں سمجھ سکے اور ایندھن بن گئے
-
تاریخ کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے نہ ڈیل !
-
9 مئی واقعے میں ملوث فوج کے چند لوگوں کو سزا دی گئی، ساری فوج کو نہیں
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات ہی واحد حل ہیں،شبلی فراز
-
9 مئی کے پیچھے نفرتوں اورقوم کو تقسیم کرنے کی کہانی تھی،مراد علی شاہ
-
لاہور ایئرپورٹ آتشزدگی، ای سی ایل سمیت اہم ریکارڈ ضائع ہونے کا انکشاف
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
-
لاہور میں گردوں کا غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کرنے والا ہسپتال پکڑاگیا،4ملزمان گرفتار
-
آئی پی ایل سے ٹکراؤ میں پی سی بی کو پی ایس ایل 10 میں بڑے فائدے کا امکان
-
اڈیالہ جیل اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی سخت، پولیس ناکے بڑھا دیئے گئے
-
لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی،امیگریشن سسٹم بند رکھنے کادورانیہ رات 10 بجے تک بڑھا دیاگیا
-
گوادر میں جاں بحق 5 افراد اور زخمی شخص کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے
-
9 مئی کے واقعہ کا احتساب ہونا چاہیے، قوم کو پتا لگنا چاہیے کہ اسپانسرز کون تھے،خواجہ آصف
-
سعودی عرب کی ریسل مینیا کی میزبانی کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ بات چیت جاری
-
پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہے،محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.