لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی،امیگریشن سسٹم بند رکھنے کادورانیہ رات 10 بجے تک بڑھا دیاگیا

سول ایوی ایشن حکام نے ائیرپورٹ بند رکھنے کا نوٹم جاری کر دیا،موجودہ صورتحال سے ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز ،ایئرپورٹ انتظامیہ کوآگاہ کردیاگیا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 9 مئی 2024 15:37

لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی،امیگریشن سسٹم بند رکھنے کادورانیہ رات 10 بجے تک بڑھا دیاگیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مئی 2024 ء)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر صبح سویرے ہونے والی آتشزدگی کے بعد امیگریشن سسٹم رات 10 بجے تک بند رکھنے کا دورانیہ بڑھا دیاگیا،سول ایوی ایشن حکام نے رات 10بجے تک ائیرپورٹ بند رکھنے کا نوٹم جاری کر دیا،امیگریشن سسٹم میں بہتری نہ ہونے سے ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ بڑھایاگیا ہے ۔

امیگریشن سسٹم بحال کرنے کا دورانیہ رات 10بجے تک بڑھا دیاگیا۔موجودہ صورتحال سے ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز ،ایئرپورٹ انتظامیہ کوآگاہ کردیاگیا۔واضح رہے کہ آج علی الصبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے امیگریشن کاﺅنٹر کی سیلنگ میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی ۔آگ کے باعث ائیرپورٹ کے لاونج میں دھواں بھرگیا تھا جبکہ آگ لگنے کے باعث ائیرپو ر ٹ پر موجود مسافروں میں بھگڈر مچ گئی تھی۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کے بعد حج پرواز کو بھی روک دیا گیا تھا ۔ائیرپورٹ پر آتشزدگی سے امیگریشن سسٹم تباہ ہوگیا ۔واقعے کے بعد دھواں بھرنے کی وجہ سے لاہور سے اندرون وبیرون ملک جانیوالی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی تھیں۔ائیرپورٹ حکام نے امیگریشن ہال خالی کروا لیا،آگ کے بعد امیگریشن کا عمل روک دیا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

آگ کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ائیرپورٹ کے لاوٴنج میں آگ لگنے کے بعد سول ایوی ایشن کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف رہا جس کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔امیگریشن سسٹم میں خرابی کی وجہ سے سری لنکن ایئر لائن کی پرواز کا رخ موڑ دیا اور لاہور سے جانے والی حج پرواز کو بھی روک لیا گیا۔آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

حکام کے مطابق آگ سے امیگریشن کا عمل متاثر ہونے کے بعد عازمین حج کی امیگریشن کا عمل ڈومیسٹک کاوٴنٹر سے شروع کردیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر لگنے والی آتشزدگی پر قابوپالیاگیا ہے اورحج اور دیگر بین الاقوامی پروازوں کو ڈومیسٹک سائیڈ سے چلایا جا رہا ہے۔عازمینِ حج کیلئے بنائے جانے والے امیگریشن کاوٴنٹر کی سیلنگ میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی تھی۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن بھی جلد بحال کردیا جائے گا۔ آنے والی پروازوں کی منیوئل امیگریشن کی جارہی ہے۔ آتشزدگی سے پہلی حج پرواز سمیت 6 بین الاقوامی پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔ قطر ایئر ویز اور سیال ایئر کی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments