عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں یوم مزدور پر عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 اپریل 2024 00:26

عام تعطیل کا اعلان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2024ء) عام تعطیل کا اعلان، حکومت سندھ نے صوبے بھر میں یوم مزدور پر عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے یومِ مزدور کی مناسبت سے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی کو صوبہ بھر میں ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی بروز بدھ نجی اداروں کے علاوہ سندھ حکومت کے تحت تمام ادارے اور محکمے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ ہر سال دنیا بھر میں یکم مئی کو یوم مزدور منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان میں بھی ملک بھر میں عام تعطیل دی جاتی ہے۔ سندھ حکومت کے بعد وفاقی حکومت اور دیگر صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی ایک سے دو روز میں یوم مزدور کی عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments