بالی وڈ اداکارہ سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے اپنی 44 ویں سالگرہ یکم نومبر کو منائیں گی

ہفتہ 28 اکتوبر 2017 13:58

بالی وڈ اداکارہ سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے اپنی 44 ویں سالگرہ یکم نومبر کو منائیں گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے اپنی 44 ویں سالگرہ یکم نومبر کو منائیں گی۔ وہ تواپنی سالگرہ منائیں گی مگر ساتھی ہی لالی ووڈکی اداکارائیں بھی اصل عمرظاہرکرنے کاسوچنے لگی ہیں۔ ایشوریا رائے بچن یکم نومبر1973کو ہندوستان کے شہر مینگلور میں پیدا ہوئیں۔ 1994 میں مس ورلڈ بنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فنی کیریئرکا آغاز تامل فلم ارووار سے کیا۔انہوں نی1997 میں فلم ’’ اور پیار ہوگیا ‘‘ سے بالی وڈ میں انٹری دی اور اس کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ان کی پہلی سپر ہٹ فلم ہم دل دے چکے صنم تھی۔ ایشوریا رائے کو ان کی شاندار اداکاری پر کئی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ایشوریا نے کئی بین الاقوامی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ایشوریا رائے کی شادی ابھیشک بچن سی2007 میں ہوئی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
وقت اشاعت : 28/10/2017 - 13:58:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :