لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

نئے پروگرام کا پرومو جاری، 26 اپریل سے پروگرام کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی

بدھ 17 اپریل 2024 12:41

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔بھارتی ٹی وی چینل سونی انٹرٹینمنٹ نے سرپرائز اعلان کیا ہے کہ اداکار عالمی شہرت کے حامل پروگرام ‘کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 16 ویں سیزن کی میزبانی کریں گے۔

(جاری ہے)

15 وین سیزن کے اختتام پر امیتابھ بچن نے جذباتی انداز میں اعلان کیا تھا کہ وہ اب پروگرام کی میزبانی نہیں کریں جس سے مداحوں میں مایوسی پھیلی تھی۔

انسٹاگرام پر نئے پروگرام کا پرومو بھی جاری کیا گیا ہے اور 26 اپریل سے پروگرام کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی۔سونی انٹرٹینمنٹ کی طرف سے پرومو اور اعلان کے بعد اداکار کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ جلد امیتابھ کو نئے سیزن میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
وقت اشاعت : 17/04/2024 - 12:41:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :