کرن جوہر نے ساراگڑھی کی جنگ پر بننے والی فلم کے نام کا اعلان کر دیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 13:50

کرن جوہر نے ساراگڑھی کی جنگ پر بننے والی فلم کے نام کا اعلان کر دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر نے ساراگڑھی کی جنگ پر بننے والی فلم کے نام کا اعلان کر دیا ۔فلم کا نام ’’کیسری‘‘ رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر اکشے کمار کے ساتھ ساراگڑھی کی جنگ پر ایک فلم بنا رہے ہیں فلم کا نام’’کیسری‘‘ رکھا گیا ہے جو آئندہ سال دیولی پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔فلم کے ہدایتکار انوراگ سنگھ ہیں۔پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ سلمان خان ،اکشے کمار اور کرن جوہر مل کر اس فلم پر کام کریں گے لیکن جب اجے دیوگن نے بھی اسی جنگ پر فلم بنانے کا اعلان کیا تو سلمان خان نے اکشے کمار اور کرن جوہر کے ساتھ کام سے انکار کر دیا اب کرن جوہر اور اکشے کمار مل کر اس فلم پر کام کریں گے۔

وقت اشاعت : 11/10/2017 - 13:50:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :