فلم ’’گول مال اگین ‘‘ نے 199.74کروڑ روپے کا بزنس کر لیا

پیر 13 نومبر 2017 11:55

فلم ’’گول مال اگین ‘‘ نے  199.74کروڑ روپے کا بزنس کر لیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’گول امل اگین ‘‘ نے ریلیزکے 24 روز میں مجموعی طور پر 199.74کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم ’’گول امل اگین ‘‘ مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹس میں بہت مقبولیت حاصل کر رہی ہے، فلم ریلیز کے چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے جس نے ہفتے کے روز 1.16کروڑ کا بزنس کر کے مجموعی طور پر اب تک 199.74کروڑ کما لئے ہیں، جس کے بعد فلم 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے کے لئے تھوڑی ہی دور ہے۔

وقت اشاعت : 13/11/2017 - 11:55:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :