اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائیلٹ ایک پریم کتھا ‘‘ نے 63.45کروڑ کما لئے

بدھ 16 اگست 2017 12:24

اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائیلٹ ایک پریم کتھا ‘‘ نے 63.45کروڑ کما لئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائیلٹ ایک پریم کتھا ‘‘ نے 63.45کروڑ کما لئے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائیلٹ ایک پریم کتھا ‘‘ نی اپنی ریلیز کے چار دنوں میں 63.45کروڑ کا بزنس کر لیا ہے ۔فلم نے ریلیز کے پہلے ویک اینڈ پر 38.35کروڑ کاشاندار بزنس کیا ۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون پر مبنی ہے جو اپنی شادی کے چند روز بعد ہی اپنے شوہر کو اس وجہ سے چھوڑ کر چلی جاتی ہے کہ اس کے گھر میٰں ٹوائیلٹ نہیں ہے اور وہ مطالبہ کرتی ہے کہ جب تک اس کا شوہر گھر میں ٹوائیلٹ نہیں بنواتاوہ گھر واپس نہیں آئے گی۔

اس موقع پر اکشے کمار نے رنویر سنگھ کے ساتھ بنائی گئی ڈانس کی وڈیو شئیر کر کے فلم کی کامیابی کا جشن منایاجبکہ ان کی اہلیہ ٹونکل کھنہ نے بھی انہیں ٹوئٹر پر مبارکباد پیش کی ۔
وقت اشاعت : 16/08/2017 - 12:24:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :