اداکار اکشے کمار ،انوپم کھیر ، کی فلم ’’ٹوائیلٹ ایک پتیم کتھا ‘‘ کی تشہیر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی گئی

جمعہ 21 جولائی 2017 12:45

اداکار اکشے کمار ،انوپم کھیر ، کی فلم ’’ٹوائیلٹ ایک پتیم کتھا ‘‘ کی تشہیر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی گئی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار ،انوپم کھیر ،سدھارتھ ملہوترا اور بھومی پڈنیکر کی فلم ’’ٹوائیلٹ ایک پتیم کتھا ‘‘ کی لندن میں تشہیر کے دوران لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سدھارتھ نے لندن میں اکشے کمار،بھومی پڈنیکر اور انوپم کھیر نے فلم’’ٹوائیلٹ ایک پتیم کتھا ‘‘ کی تشہیر کے دوران مختصر ملاقات کی اور بعد ازاں اکھٹے کھانا کھایا۔انوپم کھیر اور سدھارتھ ملہوترا نے اس دوران لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شری نارائن سنگھ کی ہدایت کردہ فلم 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/07/2017 - 12:45:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :