فیس بک پر جعلی آئی ڈی سے ماڈل و اداکارہ سویرا شیخ کو بلیک میل کیاجانے لگا

منگل 25 اپریل 2017 20:08

فیس بک پر جعلی آئی ڈی سے ماڈل و اداکارہ سویرا شیخ کو بلیک میل کیاجانے لگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) اینکر، ماڈل و اداکارہ سویرا شیخ کو سماجی ویب سائٹ فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سویرا شیخ نے کہا ہے کہ ان کی اصل فیس بک آئی ڈی سے ان کی تصاویر اٹھا کر ان کو دوسری تصاویر کے ساتھ ایڈٹ کرکے انہیں میسج کے ذریعے بھیجا جاتا ہے، یہ سلسلہ گزشتہ 2 ماہ سے جاری ہے، جبکہ نامعلوم شخص نے گزشتہ 4 بسوں سے میرے زیر استعمال موبائل سم بھی اپنے نام پر منتقل کرالی ہے۔ انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ مشتبہ شخص کے خلاف کارروائی کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

وقت اشاعت : 25/04/2017 - 20:08:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :