پاکستان کی پہلی تھرلرفلم ’’یلغار‘‘ کا ٹریلر ریلیز

پاکستان کی واحد فلم ہے جو 60 ممالک میں تقریباً 1600 اسکرینز پر پیش کی جائے گی کہانی حب الوطنی اور دہشتگردی کیخلاف فوج کی کوششوں پر مشتمل ہے ،پروڈیوسر وقاص رانا

بدھ 26 اپریل 2017 11:42

پاکستان کی پہلی تھرلرفلم ’’یلغار‘‘ کا ٹریلر ریلیز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان کی تاریخ کی انتہائی متوقع اور تھرلر فلم ’’یلغار ‘‘ کے ٹریلر کو گذشتہ روز ایک خصوصی میٹ اینڈ گریٹ سیشن میں ریلیز کر دیا گیا۔فلم کے ہدایت کارومصنف وپروڈیوسرحسن وقاص رانا کی ہے جو قبل ازیں باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم ’’وا ر‘‘پیش کرچکے ہیں۔۔فلم ’’یلغار‘‘ شان‘ ہمایوں سعید‘ بلال اشرف ‘ عدنان صدیقی‘ ایوب کھوسو‘ عائشہ عمر‘ ثناء بچہ‘ ارمینا رانا خان ‘عطیہ خان‘ گوہر رشید‘ عمیر جسوال‘ عظمی خان‘ علی رحمن سمیت کئی دیگر فلمی صنعت کے جگمگاتے ستاروں سے سجی ہوئی ہے۔

ان میں سے کئی ستارے مختلف کرداروں میں ناظرین کے سامنے آئیں گے ۔فلم کے حوالے سے حسن وقاص رانا نے بتایاکہ ’’یلغار‘‘ کی کہانی حب الوطنی‘ لگن اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج کی کوششوں کا احاطہ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ فلم کے مناظر اورپرکشش کہانی آخری وقت تک ناظرین کی توجہ کا مرکز رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ ’’یلغار‘‘ نا صرف میری محنت کا پھل ہے بلکہ یہ میرا جذبہ اور جنون بھی ہے۔ فلم کی تقسیم کار سلطانہ صدیقی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بہترین لوگو ں کے ذریعے معیاری کام پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان کی واحد فلم ہے جو 60 ممالک میں تقریباً 1600 اسکرینز پر پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/04/2017 - 11:42:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :