کلاسیکل موسیقی ایک مشکل فن ہے ،برسوں کی ریاضت درکار ہوتی ہے ‘ گلوکار شفقت امانت علی

اپنی پہلی البم میں لیجنڈ گلوکار طفیل نیازی کا گانا ’’ میں نئی جانا کھیڑیاں دے نال ‘‘ شامل کیا تو بھرپور مقبولیت حاصل ہوئی

بدھ 24 مئی 2017 13:24

کلاسیکل موسیقی ایک مشکل فن ہے ،برسوں کی ریاضت درکار ہوتی ہے ‘ گلوکار شفقت امانت علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) معروف گلوکار شفقت امانت علی نے کہا ہے کہ کلاسیکل موسیقی ایک مشکل فن ہے جس کے لئے برسوں کی ریاضت درکار ہوتی ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کے دوران مشکلات کا دور بھی دیکھا ہے ، گورنمنٹ کالج سے گریجویشن کرنے کے بعد میں کراچی چلا گیا اور وہاں میں نے بھرپور محنت کی اور بعض اوقات میں فوکل بوتھ میں بھی سوتا رہا اور بلآخر کامیابی میرے حصے میں آہی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ لیجنڈ گلوکار طفیل نیازی جیسا گلوکار پورے برصغیر میں پیدا نہیں ہوا ، میں نے اپنی سولو البم میں ان کا گایا ہوا گانا ’’ میں نئی جانا کھیڑیاں دے نال ‘‘ شامل کیا تھا اور میری البم کو بھرپور مقبولیت حاصل ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑے موسیقار گھرانوں کے نئے گلوکاروں سے بھی یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ بھی اپنے بڑوں کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے ان کی روایات قائم رکھیں گے اور اسی لیے موسیقی کے تمام بڑے گھرانوں سے بچپن سے ہی بچوں کو گلوکاری کی تربیت دینا شروع کر دی جاتی ہے تاکہ مستقبل میں جا کر ان میں اعتماد پختہ ہو چکاہو۔

شفقت امانت علی نے کہا کہ ایمن ایک ایسا راز ہے جہاں ہر وقت گایا جا سکتا ہے کیونکہ یہ اپنی جگہ خود بنا لیتا ہے ، کلاسیکل موسیقی مشکل فن ہے اور اس میں برسوں کی ریاضت درکار ہوتی ہے تب جا کر کوئی گلوکاری کر سکتا ہے ۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:24:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :