مہک نور نے کامیڈین نسیم وکی کو ڈانس پرفارمنس کے حوالے سے بھارتی اداکار گووندا سے بھی بہتر قرار دیدیا

تھیٹر کی دنیا میں رائٹر ،ڈائریکٹر اور ایکٹر ہونے کے ساتھ سب سے بہترین ڈانس پرفارمر نسیم وکی کا اعزاز ہے ‘ اداکارہ

بدھ 24 مئی 2017 13:24

مہک نور نے کامیڈین نسیم وکی کو ڈانس پرفارمنس کے حوالے سے بھارتی اداکار گووندا سے بھی بہتر قرار دیدیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) اداکارہ مہک نور نے کامیڈین اداکار نسیم وکی کو ڈانس پرفارمنس کے حوالے سے بھارتی اداکار گووندا سے بھی بہتر قرار دیدیا ۔ اداکارہ مہک نور ان دنوں تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں سیاسی منڈے مراثی‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں۔ اسٹیج ڈرامہ میں مہک نور کے گانے پر اداکار نسیم وکی بھی ان کے ہمراہ ڈانس پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔

جس کو ڈرامہ بینوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

جب اداکار نسیم وکی مہک نور کے ہمراہ گانے پر پرفارم کرتے ہیں تو ہال میں موجود ڈرامہ بین بھی نسیم وکی کے ساتھ جھومنا شروع کردیتے ہیں۔ گزشتہ روز دونوں اداکاروں کی آئٹم پرفارمنس بعض منچلوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں ۔ اس حوالے سے اداکارہ مہک نور کا کہنا ہے کہ اداکار نسیم وکی جہاں ایک بڑے اداکار اور ڈائریکٹر ہیں وہاں وہ ایک بہترین رقاص بھی ہیں اور بھارتی اداکار گووندا جو رقص میں مہارت کے باعث فلموں میں مقبول تھے نسیم وکی اس سے بھی بہتر ڈانس پرفارمر ہیں اور یہ نسیم وکی کا اعزاز ہے کہ وہ تھیٹر کی دنیا میں رائٹر ،ڈائریکٹر اور ایکٹر ہونے کے ساتھ سب سے بہترین ڈانس پرفارمر بھی ہیں اور میں ان کی سب سے بڑی مداح ہوں ۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:24:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :