سارہ علی خان کی پہلی فلم میں ہیرو کون ہوگا

ابھیشیک کپور نے کیدار ناتھ میں سارہ اور سشانت کی موجودگی کی تصدیق کردی فلم میں وہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

پیر 29 مئی 2017 12:20

سارہ علی خان کی پہلی فلم میں ہیرو کون ہوگا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم میں ان کا ہیرو کون بنے گا کئی دنوں سے بالی ووڈ میں یہ موضوع زیر بحث ہے لیکن آخر کار اب سارہ کا ہیرو سامنے آہی گیا۔بھارتی ویب سائٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سارہ خان بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار ابھیشیک کپور کے ساتھ پہلی فلم’ کیدار ناتھ ‘کرنے جارہی ہیں اس فلم میں وہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

ابھیشیک کپور نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سارہ اور سشانت کی فلم میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے بالی ووڈ میں سارہ خان کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ نامور ہدایت کار کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کے سیکویل میں ٹائیگر شروف کی ہیروئن بنیں گی لیکن اب یہ تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔خیال رہے کہ ابھیشیک کپور نے 2013 میں سشانت سنگھ کے ساتھ فلم کائی پوچے بنائی تھی جس نے سشانت پر بالی ووڈ کے دروازے کھول دئیے تھے وہ اب تک کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں پی کے،ایم ایس دھونی، ان کہی کہانی اور شدھ دیسی رومانس وغیرہ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 29/05/2017 - 12:20:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :