ہالی وڈ فلم ’’مارشل‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

جمعہ 23 جون 2017 11:10

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ہالی وڈ فلم ’’مارشل‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ریجنالڈ ہڈلین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی تھر گڈ مارشل نامی سپریم کورٹ کے پہلے افریقی نژاد امریکی جسٹس کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے کیریئر کے اہم ترین مقدمات میں سے ایک کیس کی سماعت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں چیڈوک بوسمین، جوش گیڈ، کیٹ ہڈسن، ڈین سٹیونس، سٹرلنگ کے برائون اور کیشا شارپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مذکورہ فلم 13اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 23/06/2017 - 11:10:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :